Uncategorized

کراچی: شیعہ پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث 2 تکفیری دہشتگرد پولیس مقابلہ میں ہلاک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی : جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں شیعہ پولیس آفسر شہاب حیدر کے قتل میں ملوث دو تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق رات گئے جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، جہاں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ میں دو تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جن کی شناخت سہیل بلوچ عرف شوٹر اور سرفراز عرف کالا کے ناموں سے ہوئی۔ انچارج سی ٹی راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک دہشتگردوں نے چار روز قبل سی ٹی ڈی پولیس اہلکار شہاب حیدر کو قتل کیا تھا، ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ شہاب حیدر کے قتل میں استعمال ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button