ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار ہونیوالے داعش کے تکفیری دہشتگرد محرم کے جلوسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گزشتہ روز گرفتار ہونیوالے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے چاروں تکفیری دہشتگرد محرم الحرام کے دوران دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔
زرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ جن کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کئے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں ،جن کا تعلق عالمی سعودی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے ہے جب کہ گرفتار تکفیری دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک تکفیری دہشت گرد کا تعلق خیبرپختونخواہ جبکہ تین دہشتگردوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ گرفتار تکفیری دہشتگردوں نے محرم کے جلوسوں پر حملے کرنے تھے کہ سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں تکفیری دہشتگردوں کوگرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ان سے رابطے میں رہنے والوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔