فیصل آباد،وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ایک اور جھٹکا،کالعدم سپاہِ صحابہ کے 10دہشتگرد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس نے فیصل آباد میں کامبنگ آپریشن کے دوران پنجاب بھر باالخصوص فیصل آباد اور اس کے گرد و نواح میں موجود کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے سہولت کار اور زیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے فیصل آباد میں محرم الحرام پر ممکنہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم سپاہِ صحابہ کے دس تکفیریدہشتگردوں کو گرفتار کر تے ہوئے اسلحہ، گاڑیاں اور غیرملکی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔
زرائع کے مطابق فیصل آباد میں حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے انٹیلی جنس معلومات پر کامبنگ آپریشن کے دوران امین ٹاؤن میں واقع وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے معتمدِ خاص کی کوٹھی پر چھاپہ مارتے ہوئے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دس تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود،گاڑیا ں اور بھاری تعداد میںغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگرد محرم الحرام کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔اطلاعات کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام تکفیری دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے ہے۔
سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار تکفیری دہشتگردوں کا تعلق جھنگ،بہاولپور،رحیم یار خان،مظفر گڑھ اور خانپور سے ہے۔تکفیری دہشتگردوں سے جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود سمیت واکی ٹاکی سیٹ،فیصل آباد کے اہم امام بارگاہوں سمیت دیگر حساس مقامات کے نقشے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں، ہزاروں گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نا بتانے کی شرط پر بتایا کہ گرفتار تکفیری دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں انڈین کرنسی اور امریکی ڈالرز بھی برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتار تکفیری دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر تے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس قبل بھی پاک آرمی اور سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں کاروائی کرتے ہوئے وزیرِ قانون پنجاب کے انتہائی معتمد ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا تھا، جن سے تفتیش کے دوران نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے امین ٹاؤن میں وقع رانا ثناء اللہ کے ایک اور دستِ راست کی کوٹھی پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے وہاں موجود کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دس تکفیری دہشتگردوں کو بھاری اسلحے و گولہ بارود اور بھاری تعداد میں انڈین اور امریکی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا۔