Uncategorized

پنجاب پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائیاں کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، سی پی او فیصل آباد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پنجاب حکومت کی طرف سے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے کیے گئے دعووں کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے، سی پی او فیصل آباد افضال کوثر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ضلعی پولیس نیشنل ایکشن پلان کے تحت موثر کارروائیاں عمل میں لانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے ضلعی سربراہ نے ماتحت مافسران کی جانب سے ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مراسلہ میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلعی پولیس کی کارکردگی کا ناقص ہونا المناک صورتحال ہے، اس لئے ان قوانین کے تحت کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، جبکہ کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button