چارسدہ، کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کا پولیس وین پر بم حملہ، 1 اہلکار شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )چارسدہ کے علاقے میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شھید ،جبکہ تین اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حملے میں ایک مسافر بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
زرائع کے مطابق ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی جانب سے پولیس وین کو شب قدر کے علاقے سروکلئی میں نشانہ بنایا گیا۔ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، واقعہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے، پولیس وین کے قریب سے گزرتی مسافر بس بھی دھماکے کی زد میں آئی۔اطلاعات کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم حسبِ معمول تکفیری دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے دور نکل گئے۔ دھماکے کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی کاروائی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور تھے۔