رحیم یار خان میں تکفیری دہشتگرد ملاؤں کے داخلے پر 1 ماہ کی پابندی عائد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد تکفیری دہشتگرد ملاؤں کے ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کر دی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
زرائع کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی انتظامیہ نے محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ضلع میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے اور ضلع کو تکفیری ملاؤں سے پاک رکھنے کے لئے اقدامات کرلئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کےپہلے مرحلے میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی،جیشِ محمد،انصار اللہ ،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر تکفیری دہشتگرد گروہوں کے دہشتگرد سربراہوں سمیت دہشتگرد ساز تکفیری مدارس باالخصوص لال مسجد کے پیش امام سمیت وفاق المدارس العربیہ کے دہشتگرد ملاؤں کے رحیم یار خان میں داخلے پر 1 ماہ کی پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفیکیشن کی کاپیاں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں،حساس اداروں اور پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جن تکفیری دہشتگرد ملاؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ہے اس میں مولانا عبدالعزیز (لال مسجد) ، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد عالم طارق، ڈاکٹر خادم حسین گھلوں، مولانا طاہر اشرفی، قاری حفیظ جالندھری، مولانا عزیزالرحمن درخواستی، مولانا حسین حقانی، عبدالغفور حیدری، مولانا مسعود الرحمن، مولانا اللہ وسایا، مولانا عبیداللہ خان، راؤ جاوید اقبال، مولانا محمد احمد لودھی، قاری عبدالخالد، حافظ محمد نواز، مولانا یحی عباسی، محمد اکرام اویسی، مولانا عبیدالرحمن، مولانا خالد الرحمن، کفایت اللہ شاہ بخاری، مولانا عبدالغفور تونسوی، مولانا منیر احمد، مولانا عطا محسن بخاری، مولانا مفتی ظفر اقبال، مولانا محمد اکرم سعیدی، مولانا سلطان محمود ضیا، ریاض احمد جھنگوی، ابوبکر شاہ، حافظ منظور احمد، منصور نواز جھنگوی، مولانا کلیم اللہ، مولانا رب نواز، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا ریحان ضیا فاروقی، مولانا محمد الیاس، مولانا محمد سمیع اللہ، مولانا سیف الرحمن درخواستی، مولانا خالد مسعود، مولانا عطا اللہ، قاری محمد یٰسین سمیت 73 تکفیری دہشتگرد ملاں شامل ہیں۔ ان تکفیری ملاؤں پر پابندی کا اطلاق یکم محرم الحرام سے 30 محرم الحرام تک نافذ العمل رہے گا۔