بلوچستان، کالعدم سپاہِ صحابہ کی جانب سے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے لایا جانے والے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔تکفیری دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرار۔
زرائع کے مطابق فرنٹئیر کور (ایف سی) نے ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے دہشتگردوں کی جانب سے افغانستان سے بھاری تعداد میں گولہ بارود کوئٹہ منتقل کئے جانے کی اطلاع ملنے پر نولہ کے علاقے میں آپریشن کیا جہاں سے 1800 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 150 دیسی ساختہ بم (آئی ڈی ای) اور بڑی مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ تکفیری دہشتگرد رات کا تریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔فرنٹیئر کور کے حکام کے مطابق ہر آئی ای ڈی کا وزن 20 کلو گرام ہے۔ایف سی ترجمان خان واسع کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کےدہشت گرد افغانستان سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان منتقل کرکے دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی تھی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔بعد ازاں دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا۔
رواں سال اگست میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے افغان خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پُرہجوم عوامی مقام پر بم نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔