Uncategorized

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں یکم سے 10 محرم الحرام تک ہائی الرٹ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )صوبائی محکمہ صحت نے سندھ کے سرکاری اسپتالوں کو یکم سے 10 محرم الحرام تک ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ صحت ڈاکٹر عبدالشکور عباسی نے سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے محکمہ صحت کو تمام سرکاری اسپتالوں کو جان بچانے والی ادویات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالشکور نے بتایا کہ عزاداروں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں بلڈ بینکس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام اسپتالوں کے ایم ایس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ شعبہ حادثات کو فعال رکھا جائے اور تمام عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے جبکہ غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایم اے جناح روڈ پر کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ایک کنٹرول روم ڈائریکٹر صحت کے دفتر میں قائم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button