Uncategorized

سندھ پولیس کا انتہاء پسند مدارس کے خلاف کاروائی کا آغاز، خیرپورسے 25 افراد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیرپور: سندھ پولیس نے سندھ کا انتہاء پسند مدارس کے خلاف کاروائی کا آغاز، اے ایس پی عمران کھوکھر کی سربراہی میں پولیس نے مختلف مدارس پر چھاپے مارتے ہوئے دیوبند مدارس سے تعلق رکھنے والے 25 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیر پور میں پولیس نے مختلف مقامات پر قائم انتہاء پسند دیوبند مدارس پر چھاپہ مار کر 25 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے طلبہ میں سے ایک کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے استور سے بتایا گیا ہے۔

اے ایس پی عمران کھوکھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’گرفتار ملزمان کو کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جائے گی اور بے گناہ طلباء کو رہا کردیا جائے گا‘‘۔ اس موقع پر پولیس آفیسر ایس پی عمران کھوکھر نے کلعدم تکفیری دہشتگرد جماعت اہل سنت والجماعت خیرپور نے ضلع بھر میں 15 محرم تک تمام مدارس بند رکھنے کی یقین دہانی تشکر کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ سندھ بھر میں بڑی تعداد غیر ریجسٹرڈ مدارس موجود ہیں، ان میں سے بیش تر مدارس کے طلباء ملک میں سرکاری، سیکورٹی اداروں پر حملے و دہشتگردانہ واقعات میں ملوث رہے ہیں، سندھ پولیس کی جانب سے انتہاء پسند دیوبند مدارس کے خلاف کاروائی صوبہ کی امن و امان کے قیام کلیئے ایک بہتریں عمل ہے 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button