پاکستانی شیعہ خبریں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدہ حالات پر پوری مسلم دنیا تشویش میں مبتلا ہے، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، بیرونی حالات کے ملک پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اس وقت مسلمانوں کے دو طاقتور ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدہ حالات پر پوری مسلم دنیا تشویش میں مبتلا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں "عظمت حج و حجاج کانفرنس” سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں مسلمان ممالک کے آپس میں کشیدہ حالات کو پوری دنیا کے مسلمانوں کی طرف سے تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات ہمارے ملک پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ تین ملکوں کا اس سال حج کا بائیکاٹ کرنا اچھی خبر نہیں ہے، حرمین شریفین کے متولی کی حیثیت سے سعودی عرب کو تحفظات دور کرنے چاہئے۔علامہ رمضان توقیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران ، سعودی کشیدگی پر ہم سب دونوں ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں اور پوری ملت اسلامیہ کو مثبت پیغام دیں۔

اطلاعات کے مطابق "حج و حجاج کانفرنس” میں معروف عالم دین قاری خلیل احمد سراج، مفتی حسین احمد، عرفان، مولانا حماد فاروقی، صاحبزادہ شیر محمد، زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، حاجی بشیر خان بلوچ، اللہ بخش سپل و منتخب ممبران میں سے سید سجاد شاہ شیرازی، حنیف پیپا ایڈووکیٹ، انعام الحق غزنی خیل، عبدالرؤف بلوچ، اقبال بم، تحسین علمدار، سابق نائب ناظم عابد شاہ سمیت مختلف مسالک کے کئی عمائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر حجاج کے اعزاز میں علامہ رمضان توقیر کی طرف سے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button