Uncategorized

کراچی: ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان کے 4 تکفیری دہشت گردوں کو 38، 38 سال قید کی سزا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملک دشمن کالعدم تحریک طالبان کے 4 تکفیری دہشت گردوں کو 38، 38 برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے 4 تکفیری دہشت گردوں کو پولیس مقابلے، قتل، اقدام قتل اور دھماکا خیزمواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 38، 38 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ سزا پانے والے تکفیری دہشت گردوں میں حنیف، احمد شاہ، زاہد حسن اور اشرف شامل ہیں۔ دہشت گردوں کو ڈیفنس پولیس نے 6 جنوری 2016 کو کراچی سے گرفتار کیا تھا جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بر آمد ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button