Uncategorized

ملتان،حساس اداروں کی کاروائی، داعش اور طالبان سے کے 4 تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )حساس اداروں اور سی ٹی ڈی ملتان نے ریلوے سٹیشن کے کاروائی کرتے ہوئے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے محرم الحرام میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

زرائع کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے محرم الحرام میں ممکنہ دہشتگردی کی ایک کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے ملتان ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع ایک گھر پر چھاپہ مارکر 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی موجودگی کی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی ملتان اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے ملتان ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک گھر پر چھااپہ مارا جہاں موجود 4 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق گرفتار ہونے تکفیری دہشتگردوں کا تعلق عالمی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے، اور چاروں تکفیری دہشتگرد محرم الحرام میں مذہبی اجتماعات اور ملتان ریلوے اسٹیشن پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف،ایل ایم جی،ایس ایم جی اور ہزاروں راؤنڈز سمیت 8 ہینڈ گرنیڈز اور دو خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلئے۔سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں یاسر اور عثمان کا تعلق لاہور،جبکہ سعید خان کا وزیرستان اور ارشاد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ چاروں تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سےملتان شہر کے حساس علاقوں اور ریلوی اسٹیشن کا نقشہ بھی برآمدہوا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضے میں لئے گئے ہینڈ گرنیڈز اور خودکش جیکٹس کو کو ناکارہ بنا دیا ہے، جبکہ چاروں تکفیری دہشتگردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button