Uncategorized

محکمہ داخلہ پنجاب نے 9، 10محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے پر غور شروع کر دیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے پیشِ نظر 9ویں اور 10ویں محرم کو موبائل سروس بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

زرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز، ڈی پی اوز اور ضلعی امن کمیٹیوں سے سفارشات مانگ لی ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا کہ ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)، لشکرِ جھنگوی،تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیشِ نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ پولیس کی درخواست پر ہوگا۔ محکمہ داخلہ صرف حساس اضلاع اور مقامات پر موبائل سروس بند کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس حوالے سے پولیس سے رائے مانگی گئی ہے جبکہ یہ بندش صرف جلوس کے راستوں میں ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ اضلاع کے ڈی سی اوز پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button