Uncategorized

مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کر کے تکفیری دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، وزیراعلی سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث تکفیری دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

زرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے بہتر کئے گئے ہیں، پراسیکیوشن کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا گیا جب کہ مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے تکفیری دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button