Uncategorized

خانیوال انتظامیہ عزاداروں کو خوفزدہ کرنے کی پالیسی ترک کرے، کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ خانیوال میں انتظامیہ عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے اور اُنہیں خوفزدہ کر رہی ہے، ڈی پی او خانیوال نے آرپی او ملتان کے احکامات بھی ہوا میں اُڑا دیے ہیں، ہم خانیوال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں عزاداری کے خلاف کاروائیوں سے اجتناب کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگر حکومت نے ایسا کوئی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا تو پورے ملک کے عزادار سڑکوں پر ہوں گے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی سمیت ایک اعلیٰ وفد کے ہمراہ ملتان میں مختلف جلوس ہائے عزاء کے روٹس کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی اور ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے گلگشت کالونی، نیوملتان، شاہ رکن عالم، جان محمدکالونی اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس پر ناقص انتظامات اور حکومی نااہلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو محرم الحرام ہو چکی ہے ابھی تک جلوسوں کے روٹس کلیئر نہیں کیے گئے، راستوں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس اور واسا حکام خواب غفلت میں سو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ ان مسائل کا نوٹس لے اور ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنائے۔

علاوہ ازیں محرم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ خانیوال میں انتظامیہ عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے اور اُنہیں خوفزدہ کر رہی ہے، ڈی پی او خانیوال نے آرپی او ملتان کے احکامات بھی ہوا میں اُڑا دیے ہیں، ہم خانیوال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں عزاداری کے خلاف کاروائیوں سے اجتناب کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے، اُنہوں نے کہا کہ ہمیں مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگر حکومت نے ایسا کوئی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا تو پورے ملک کے عزادار سڑکوں پر ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کسی بھی ضلع میں عزاداری یا عزادروں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں تو ملتان خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا ہز عزادار ہمارا حصہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین ہر عزادار کا تحفظ کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بہت جلد قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button