امام حسینؑ کی تعلیمات میں بلا تفریق سب کی رہنمائی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امام حسین کی تعلیمات بلا تفریق رنگ و نسل پوری انسانیت کی رہنمائی کیلئے ہیں۔
زرائع کے مطابق مسجد و امام بارگاہ باب العلم میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ ؑ نے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو پیغام دیا کہ ظلم و جبر کے سامنے سر نہ جھکانا اور دین کے منافی کسی بھی کام کو انجام دینے سے پرہیز کرنا، امام حسین نے عزت و ہمت اور بہادری کا جو راستہ بتایا وہ ہر کلمہ گو مسلمان کیلئے مشعل راہ ہے، یہی نجات اور بخشش کا ذریعہ ہے لہٰذا ہمیں اس طرف فوری توجہ دینا ہوگی اور اس پیغام کو سمجھنے کے بعد اس کا پرچار بھی کرنا ہوگا تاکہ دنیا اس سے فیضیاب ہوسکے اور دنیا اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے کام آگے بڑھ سکے، آج مسلمان جس ذلت و رسوائی سے دوچار ہیں اس سے نجات کیلئے ان ہی ہستیوں سے وابستہ ہونا پڑے گا۔