Uncategorized

لاہور، امامیہ اسکاؤٹس نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات سنبھال لئے

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاؤٹنگ نے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لاہور سمیت ملک بھر کی مجالس و جلوس ہائے عزاءکی سیکورٹی کی فرائض سنبھال لئے ہیں۔

زرائع کے مطابق اک خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ڈپٹی چیف سکاؤٹ مصطفی سعیدی نے لاہور میں امام بارگاہوں کے دورہ جات کاور امامیہ اسکاؤٹس کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ امامیہ اسکاؤٹس نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور پنجاب بھر میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔ قبل ازیں ڈپٹی چیف اسکاؤٹ نے امامیہ کالونی، شاہدرہ، گلبرگ، اچھرہ، شاہ جمال، مکہ کالونی، وحدت کالونی اور کینال ویو امامبارگاہوں اور گوجرانوالہ ڈویژن کے امامبارگاہوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی چیف اسکاؤٹ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت 10 ہزار سے زائد امامیہ اسکاؤٹس مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ڈویژنز میں ایمرجنسی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ ڈویژنز بھر کی انتظامیہ کیساتھ مربوط رہے گا جو کسی بھی ناگہانی صورت میں فوری امدادی کارروائی کرے گا۔

قبل ازیں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سرفراز نقوی نے بھی لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرکزی صدر نے امامیہ اسکاؤٹس کی طرف سے لگائے گئے امامیہ بک سٹالز کا معائنہ کیا اور تنظیمی امور پر کارکنان سے گفتگو کی اور علاقہ کے مومنین سے ملاقات کی۔ ڈپٹی امامیہ چیف اسکاؤٹ نے بتایا کہ شعبہ اسکاؤٹنگ کے زیراہتمام دوران محرم الحرام سیکورٹی اوئیرنیس پروگرام کے تحت ملک بھر کے تمام یونٹس میں امامیہ اسکائوٹس کی سیکورٹی و انتظامی امور میں رہنمائی کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی مدد سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر ابتدائی طبی امداد، ماتمی جلوسوں کے راستوں کی نقشہ بینی سمیت دیگر انتظامات کیلئے تربیت دی گئی ہے، امامیہ اسکاؤٹس نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ عزاداری کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، نوجوانوں کو ایک نئے جوش اور عزم کیساتھ میدان عمل میں ہونا چاہیئے تاکہ اپنی ملت کے تمام افراد اور مقدسات کی حفاظت کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button