Uncategorized

سرگودھا،سی ٹی ڈی کی کاروائی میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دو دہشتگرد گرفتار،بھاری اسلحہ و خودکش جیکٹس برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سی ٹی ڈی نے سرگودھا کے نواحی گاؤں میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران دو تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے محرم الحرام کے موقع پر خودکش حملوں کا منصوبہ ناکام بنادیا۔گرفتار تکفیری دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود اور خودکش جیکٹس بھی برآمد۔

زرائع کے مطابق ڈی آئی جی سرگودھا ریجن ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے نواحی گاؤں 53 شمالی میں کارروائی کرکے کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے 2 دہشتگردوں محمد عثمان عرف معاویہ اور قاری اعجاز کو گرفتار کرلیا۔ دونوں تکفیری دہشتگرد افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور وزیرستان میں واقع کالعدم سپاہِ صحابہ کےٹریننگ سینٹر میں تربیت بھی دیتے رہے ہیں۔ گرفتار تکفیری دہشتگرد خودکش جیکٹس تیار کرنے کے ماہر ہیں، جن کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 5 ہینڈ گرنیڈ، 7 کلاشنکوف، 37 بارودی گولے اور 695 کلاشنکوف کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ تکفیری دہشتگرد محرم الحرام میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button