Uncategorized

سیدنا امام حسینؑ نے لازوال قربانی دیکر اسلام کی آبیاری کی، ہمیں انکی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا، قاری احمد علی ندیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ڈسٹرکٹ کور کمیٹی برائے امن سرگودہا کے کنونیئر قاری احمد علی ندیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم طاغوتی اور سامراجی طاقتوں کے نرغے میں ہیں، انکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں درس کربلا کو مشعل راہ بنا کر متحد ہو جانا چاہئے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کور کمیٹی برائے امن کے کنونیئر کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول ﷺسیدنا امام حسینؑ نے لازوال قربانی دیکر اسلام کی آبیاری کی، ہمیں انکی تعلیمات کو فروغ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آپؑ کی لازوال قربانی عالم اسلام کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام محرم میں بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے خطابات میں امن، اخوت، قانون کے احترام کا درس دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران کور کمیٹی برائے امن کے سیکرٹری ملک ضیاالحق،قاری وقار احمد عثمانی اور شیخ طاہر پرویز بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button