Uncategorized

سچ کی راہ میں جان دینے سے گریز نہ کرنا ہی کربلا کا سبق ہے، چوہدری حامد حمید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محرم الحرام امت مسلمہ کو قربانی اور رواداری کا در س دیتا ہے، کربلا کے میدان میں حضرت امام حسینؑ اور ان کے اہل بیت نے مذہب اسلام کی سربلندی اور حق کیلئے جام شہادت نوش کیا، جس سے سبق ملتا ہے کہ حق سچ کیلئے ا گر جان بھی قربان کرنی پڑے تو گریز نہ کیا جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ اور ا ن کے اہل بیتؑ کا نام آج بھی زند ہ ہے اور باطل قوتوں کا نام مٹ چکا ہے، شہید انسانیت نواسہ رسولؑ، حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلاء میں دین اسلام کی بقاء کیلئے شہادتوں کی عظیم داستان رقم کر کے ہمیں صبر کا درس دیا، شہدائے کربلاء کی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جو ہمیں ظالم، جابر و فاسق کے سامنے کلمہ حق کا درس دیتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button