Uncategorized

کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشھید

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیا الدین اسپتال کے قریب کالعدم سپاہِ صحابہ کے سفاک دہشتگردوں کی فائتنگ سے پولیس اہلکار شھیدہوگیا۔

زرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ضیا الدین اسپتال کے قریب موٹر سائیکل پر سوار کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے سفاک تکفیری دہشتگردوں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر ملنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی پولیس اہلکار کو قریب میں واقع ضیاء الدین اسپتال منتقل کیا مگر پولیس اہلکار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی شھید ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شھید اہلکار کا نام منور ہے اور وہ نیوکراچی تھانے میں تعینات تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں تحقیات کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی مقام پر واقع امام بارگاہ سجادیہ پر بھی کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں نے دستی بم حملہ کیا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار اور دو عزادار زخمی ہوگئے تھے،اور انکی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تھی جسمیں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کی شکلیں واضع تھیں لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نا لائی گئی۔زرائع کے کہنا ہے کہ امام بارگاہ سجادیہ،ضیاء الدین اسپتال اور اس کے اطراف میں واقع موسیٰ کالونی کا علاقہ کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کے گڑھ مانا جاتا ہے، ماضی میں بھی اس علاقے میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے لیکن کراچی پولیس اور مقامی تھانہ اب تک اس حوالے سے زبانی جمع خرچ اور دعووں کے سواء کچھ نا کرسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button