دہشتگردی میں ملوث تکفیری مدارس کے خلاف آپریشن کئے جانے کی ضرورت ہے، رانا تنویر
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دینی مدارس کو سسٹم میں لانا مشکل کام ہے۔ دہشت گردی میں ملوث تکفیری مدارس کے خلاف آپریشن کئے جانے اور ان کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔
زرائع کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے اپنے خطاب میں دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج کا پاکستان پہلے سے بہت بہتر ہوچکا ہے، دہشت گردی میں واضح کمی آئی اور ساتھ غیر قانونی آئی ڈی کارڈز کو کینسل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز کو رجسٹرڈ کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی اور بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے نقاط میں سے کچھ پر عملدرآمد ہوگیا، جبکہ کچھ پر تیزی سے کام جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ وطنِ عزیز میںہونے والی دہشتگردی میں جن مدارس کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں،ان مدارس کے خلاف پاکستانی قانون ہر ممکن کاروائی کی اجازت دیتا ہے اور کاروائی ہونی بھی چاہئے۔