Uncategorized

کربلا حق اور باطل کی جنگ تھی، پیر معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )جمعیت علما پاکستان کے سربراہ پیر معصوم نقوی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی اسلام کی راہ میں لازوال قربانی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کربلا حق اور باطل کی جنگ تھی، تاریخ انسانی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ 72 جانثاروں نے ہزاروں کی فوج کو شکست دی ہو لیکن تاریخ گواہ ہے کہ شہدا کربلا نے قربانی دے کر یزیدی فوج کو ایسی عبرتناک شکست دی کہ آج یزیدیت لاوارث ہوکر گالی بن چکی ہے اور ظلم وستم کیخلاف حسینی پرچم بلند ہے۔

زرائع کے مطابق جے یو پی واہگہ ٹاون لاہور کے زیراہتمام "امام حسینؑ کانفرنس” سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ان کا کہنا تھاکہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے ناناﷺ کے دین کا تحفظ کیا تو اسلامی تعلیمات ہمارے پاس پہنچیں اور آج ہم مسلمان کہلاتے ہیں، اس لئے اسلام کا ہم تک پہنچنا شہداء کربلا کے خون کی تاثیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یزید کے باطل ہونے پر مسلمانوں میں کوئی اختلاف نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ نبی کا کوئی امتی یزید کی حمایت کر سکتا ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ کربلا جان قربان کرکے دین کو بچانے کا واقعہ ہی نہیں، یہ جرات و شجاعت اور تلوار پر خون کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اتحاد و وحدت اور امن کا درس دیتا ہے، تمام مکاتب فکر اپنے انداز میں امام عالی مقام کو یاد کرتے اور ان کی بارگاہ میں عقیدت کا اظہار کرتے ہیں، ہمیں اختلافات کو اُبھارنے کی بجائے، مشترکات کو فروغ دینا چاہئے جوکہ زیادہ ہیں، تفرقہ بازی کسی صورت دین کی خدمت نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button