Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین جنوی پنجاب کے وفد کی آرپی او ملتان سے ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کے جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی قیادت میں ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری سے ملاقات کی، وفد میں مولانا غلام جعفر انصاری، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، انجینیئر سخاوت علی، مظہر عباس کات اور سید علی زیدی موجود تھے۔

زرائع کے مطابق ملاقات کے دوران علامہ اقتدار حسین نقوی نے آر پی او ملتان کو محرم الحرام کے دوران امن وعامہ برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملتان ریجن کی پولیس ایک قابل اور فرض شناس پولیس آفیسر کی قیادت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اس موقع پر گزشتہ رات خانیوال میں پولیس کی جانب سے تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں گرفتار کیے جانے والے 20 سے زائد بے گناہ مومنین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب میں انتظامیہ کے ساتھ ہر طرح کا مکمل تعاون کیا ہے خانیوال انتظامیہ کی جانب سے گھروں پر چھاپے، چادر وچاردیواری کی پامالی اور خواتین کی بے حُرمتی ناقابل قبول ہے، ہم انتظامیہ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے متعصبانہ سلوک کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر آر پی او ملتان نے وفد کو یقین دلایا کہ میں اس حوالے سے ڈی پی او خانیوال سے بات کروں گا اور اس واقعہ کی خود جانچ پڑتال کروں گا اور ملت جعفریہ کے تحفظات کو دور کروں گا۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح محرم الحرام پُرامن طور پر گزرا ہے آگے بھی مشکلات پیش نہ آئیں لیکن خانیوال انتظامیہ کے اس اقدام کے بعد علاقے میں شدید تشویش اور اشتعال پایا جارہا ہے، ہم خانیوال انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار مومنین کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button