Uncategorized

کراچی، کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کا سینٹرل جیل سے نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کراچی میں امام بارگاہ اور مجالس پر ہونے والے حملوں کے بعد حساس ادارے حرکت میں آگئے۔

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں امام بارگاہوں اور مجالس پر ہونے والے حملوں کے بعد حساس اداروں نے رپورٹ تیار کر کے اعلیٰ افسران کو بھیج دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے اعلیٰ حکام کو دی جانے والی رپورٹس میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل سے نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں جلد بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں قید تکفیری دہشتگرد جیل اے باہر موجود اپنے دیگر دہشت گرد ساتھیوں کو ہدایات دیتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشت گردی کے تازہ واقعات میں وسیم بارودیگروپ ، عاصم کیپری گروپ اور اس کا بھائی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے میں ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button