پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ اور شھداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے گزشتہ رات کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔

زرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پولیس ٹریننگ سینٹرپرتکفیری دہشت گردوں کے حملے کے بعداپنی تمام سرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹرکا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ کمانڈرسدرن کمانڈ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔ اس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ علاقے کی ہیلی کاپٹروں سے فضائی نگرانی کی جارہی تھی۔بعد ازاں جنرل راحیل شریف نے پولیس لائن میں شھید پولیس الہکاروں کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔نمازِ جنازہ میں سربراہ پاک فوج کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس،کمانڈر سدرن کمانڈ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری، وزیرِ داخلہ بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سمیت دیگر سیاسی ،سول اور فوجی عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرکالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئےحملے میں 60اہلکار شہید اور120 زخمی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 3 تکفیری دہشتگرد بھی واصلِ جہنم ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button