Uncategorized

گوجرانوالہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے میں کالعدم سپاہِ صحابہ کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ کے 5 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا ہے ۔

زرائع کے مطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گوجرانوالہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملک دشمن، اسلام دشمن کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرنوالہ میں واپڈا ٹاؤن بائی پاس کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا تاہم اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد واصلِ جہنم ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تکفیری دہشتگرد گرہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) سے ہے۔مارے جانے والے تکفیری دہشتگرد گوجرانوالہ میں حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جن کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی سخت کی گئی تھی۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ان کے 3 ساتھی دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کاروائی میں واصلِ جہنم ہونے والے کالعدم سپاہِ صحابہ کے واصلِ جہنم ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کےقبضے سے بارود، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔مارے جانے تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ملحقہ علاقوں میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button