Uncategorized

ثابت ہوگیا کہ چوہدری نثار تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، معصوم نقوی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے حکومت کی جانب سے طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور پولیس تشدد اور دوسری جانب کالعدم سپاہِ صحابہ کے دہشتگردوں کو اسلام آباد کے قلب میں جلسہ کرنے کی اجازت دیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جہاں پانامہ لیکس کے معاملے پر دباؤ سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف متحرک دکھائی دیتی ہے وہیں نواز لیگ کے اہم رہنماء اور وفاقی وزیرِ داخلہ کالعدم دہشتگردوں کے اسلام آباد میں جلسے جلوسوں کے اجازت دیکر ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے سرپرست کے طور پر سامنے آئے ہیں، جنہوں نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جہاں انہوں نے ایک مکتبہ فکر کیخلاف غلیظ زبان استعمال کی، مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جس سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں کو خود پال رہی ہے، اس پر سکیورٹی اداروں کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔ پیر معصوم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں یہ واضح ہوگیا ہے کہ نواز لیگ، کالعدم سپاہِ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی جیسے سفاک تکفیری دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے، جس کا ٹھیکہ چودھری نثار علی خان اور رانا ثنا اللہ خان کو دیا گیا ہے اور وہ دفاع پاکستان کونسل کی چھتری کے نیچے ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کو پروان چڑھا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button