Uncategorized

نیشنل ایکشن پلان کی غنڈہ گردی جاری،علامہ احمد اقبال رضوی گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نیشنل ایکشن پلان کی کالعدم سپاہِ صھابہ کے ساتھ شیعانِ علی ابنِ ابیطالبؑ کے خلاف کاروائیاں جاری۔فرزندِ پاکستان سید فیصل رضا عابدی اور بزرگ عالمِ دین علامہ مرزا یوسف حسین کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کراچی پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔

زرائع کے مطابق گزشتہ رات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے فرزندِ پاکستان سید فیصل رضا عابدی اور بزرگ عالمِ دین علامہ مرزا یوسف حسین سمیت دیگر بیگناہ شیعہ جوانوں کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف مسجدِ شاہِ خراسان تا نمائش چورنگی نکالی جانے والی ریلی کے خلاف تھانہ سولجر پولیس کی جانب سے سرکاری مدعیت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی تھی، جس کے بعد تھانہ سولجر بازار پولیس نے رات گئے سچل تھانے کی حدود میں واقع نیو رضویہ سوسائٹی میں کاروائی کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔اطلاعات کے مطابق تھانہ سولجر بازار میں کاٹی گئی ایف آئی آر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی،فیصل رضا عابدی کے بھائی سید مصطفٰی رضا عابدی سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں اور کارکنان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ سولجر پولیس نے ایف آئی آر میں شامل کی گئی دفعات 147،149،341 کے تحت رات گئےنیو رضویہ سوسائٹی میں رہائش پذیر مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کو ان کے گھر سے گرفتار کرکےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جبکہ تھانہ سولجر بازار پولیس کی جانب سے کاٹی گئی غیر قانونی ایف آئی آر میں نامزد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لئے انکے گھروں،محلوں اوع دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ ا سے چند روز قبل ہی سچل تھانے کی پولیس اور سندھ رینجرز نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر رات گئے نیو رضویہ میں کاروائی کرتے ہوئے فرزندِ پاکستان سید فیصل رضا عابدی کو ان کی رہائش گاہ سے بے جرم و خطا گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا کہ جہاں بعد ازاں کراچی پولیس کے ترجمان نے فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ حملہ کیس میں نامزد کرتے ہوئے انکی گرفتاری ظاہر کردی تھی۔اس کے دوسرے روز فیصل رضا عابدی کی غیر قانونی کی گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت اور دندان شکن خطاب کے بعد بزرگ عالمِ دین علامہ مرزا یوسف حسین بھی اپنی رہائشگاہ بلمقابل مسجد و امام بارگاہ نورِ ایمان ناظم آباد سے رات کی تاریکی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر نامعلوم مقام منتقل کردیئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button