Uncategorized

آلِ سعود پاکستان میں اپنے وظیفہ خور نام نہاد ملاؤں کے زریعے احتجاج کرواتے ہیں،حافظ خرم شہزاد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سعودی عرب یمن میں مظالم بند کرے،سعودی عرب یمن میں معصوم بچوں،خواتین سمیت دیگر مظلوم عوام پر ظلم و ستم کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، جس کی پردہ پوشی کے لئے وہ خانہ کعبہ پر میزائل حملے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مذہبی و سیاسی رہنماء حافظ خرم شہزاد نے کامونکے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آلِ سعود کی اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ اس خطے پر قابض ہوچکا ہے،امریکہ نےآلِ سعود کی مدد سے پہلے افغانستان پر حملہ کیا اس کے بعد مظلوم عراقی عوام پر وحشیانہ بمباری کرکے لاکھوں کی تعداد میں معصوم بچوں،عورتوں،بزرگوں اور جوانوں کے شھید کیا۔انھوں نے کہا کہ آلِ سعود نے حال ہی میں یمنی مجاہدین کی جانب سے خانہ کعبہ پر میزائل حملے کے ڈرامہ رچا، تاکہ آلِ سعود یمن میں اپنے کالے کرتوتوں کو چھپا سکیں، اور اس مقصد کے لئے آلِ سعود نے پاکستان میں اپنے وظیفہ خوار نام نہاد ملاؤں کے زریعے تحفظِ حرمین کے نام پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے بھی کروائے۔

حافظ خرم شہزاد نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی فرقہ واریت نھیں ہے۔گزشتہ سال یمن جنگ کے آغاز کے بعد دنیا بھر باالخصوص پاکستان میں فرقہ واریت کے نام پر ایک مخصوص تکفیری سوچ کو پہلے سے بھی ذیادہ پروان چڑھایا گیا تاکہ یمن جنگ میں آلِ سعود کی سفاکیت اور مظلوم یمنی عوام کے قتلِ عام کی پردہ پوشی کی جا سکے۔انھوں نے کہا کہ تیل کی دولت سے مالا مال اور ہر سال حج و عمرہ سے 70 ارب ڈالرز حاصؒ کرنے والے آلِ سعود اپنی اس دولت کو مسلم ممالک میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے بجائے امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرتے تو آج مسلم ممالک میں خوشحالی ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button