Uncategorized

ضلع لیہ میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کو ہراساں کرنا عدالتی احکامات کی توہین ہے، عدیل عباس

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے ضلع لیہ میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیہ ایک پرامن ضلع ہے، تاہم گذشتہ چند ماہ سے مختلف علاقوں میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کو انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ہم ایک پرامن ملت ہیں، ہم فرقہ واریت، شدت پسندی اور دہشتگردی کو حرام سمجھتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کیلئے بنایا گیا تھا اور اسے دہشتگردوں کیخلاف ہی استعمال ہونا چاہیئے، ہم نے اس حوالے سے انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، تاہم ضلع لیہ میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد اور خاص طور پر مجلس وحدت کے کارکنان کو بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاستی اداروں کیساتھ تعاون کرنا اپنا شرعی وظیفہ سمجھتے ہیں، تاہم ہرگز ایسے اقدامات کو قبول نہیں کیا جائے گا، جس سے ہمارے لوگوں کو بلاجواز تنگ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے ملت تشیع کے افراد اور خاص طور پر مجلس وحدت کے کارکنوں کو کبھی بلاجواز تھانوں میں بلایا جا رہا ہے تو کبھی ان کے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز پر جاکر تنگ کیا جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین کو ہائیکورٹ کی جانب سے ملک کی انتہائی پرامن مذہبی و سیاسی جماعت قرار دیا گیا ہے اور وہ واضح عدالتی حکم نامہ موجود ہے، اس کے باوجود یہ سلسلہ جاری رہنا عدالتی احکامات کی توہین ہے، اگر یہ سلسلہ نہ تھما تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button