Uncategorized
درگاہ شاہ نورانی میں دھماکہ قابل مذمت ہے، ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، تمام ہسپتالوں میں زخمیوں کو طبی امداد دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبے بھر کی درگاہوں پر سیکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مراد علی شاہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو بھی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں درگاہ شاہ نورانی پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔