دہشتگردوں کی کمر توڑنے کا دعویٰ کرنیوالے حکمران دہشتگردی ختم کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ سردار شاکر مزاری
شیعہ بیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلٰی تنظیمات سردار شاکر مزاری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے کسی کا جان و مال محفوظ نہیں۔ امن و محبت کے مراکز درگاہیں بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اور حکمرانوں کو صرف دولت سمیٹنے اور اپنی کرپشن چھپانے کی فکر لاحق ہے۔
قوم سوال کرتی ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے دعویٰ کرنے والے حکمران دہشت گردی ختم کرنے میں ناکام کیوں ہیں۔؟ چھوٹو گینگ کے خلاف ٹھس ہوجانیوالے حکمران دہشت گردوں کا مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں۔ پاک فوج نے ضرب عضب میں جو عظیم الشان قربانیاں دی ہیں، حکمران ان قربانیوں کو ضائع کرنا چاہتے ہیں۔
جب تک حکمران دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی نہیں چھوڑتے، اس وقت تک دہشت گردی کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے تاریخی فتویٰ سے رہنمائی لی جائے، جس میں دہشت گردی کے خاتمے کا عملی حل موجود ہے۔ درگاہ حضرت بلاول شاہ نورانی پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ ایسے حملے کرنے والوں کو تیار کرنے والی نرسریوں کا خاتمہ ضروری ہے۔