پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے میں پہلا مرکزی جلوس جاری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) کے سلسلے پہلا مرکزی جلوس جاری ہے، جو کہ ایک گھنٹے بعد اختتام پذیر ہوجائے گا۔ جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت امام حسن (ع) المعروف تھلہ بھورا شاہ سے نماز مغربین کے بعد ہوا۔ قبل ازیں ظہرین کے بعد مجلس عزا کا آغاز ہوا، جو کہ مغرب تک جاری رہی۔ جلوس اپنے مقرر کردہ راستوں حسینی چوک، خمینی چوک سے گزر کر امام بارگاہ حضرت امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر اور سبیل حسینی کے خصوصی انتظامات ہیں، جبکہ جلوس کے راستوں سے منسلک تمام راستوں پر پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پاک فوج کے جوان فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مرکزی جلوس کچھ ہی دیر میں اختتام پذیر ہوجائے گا، جبکہ اس کے بعد شبہیہ کا روایتی جلوس واپس امام بارگاہ امام حسن (ع) میں آکر اختتام پذیر ہوگا۔ چہلم کے سلسلے میں گزشتہ روز شروع ہونے والا جلوس و عزاداری کا یہ سلسلہ 25 صفر کو جاکر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ اس کے بعد ہونے والے عزاداری کے اجتماعات چاردیواری میں ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button