Uncategorized

چہلم امام حسینؑ، محکمہ داخلہ نے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دے دیئے، فوج طلب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبے کے 12 اضلاع کیلئے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر فوج اور رینجرز طلب کی ہے۔ فوج اور رینجرز سٹینڈ بائی ڈیوٹی دیں گی اور ضرورت پڑنے پر مقامی انتظامیہ کی مدد کریں گی۔ اس موقع پر فوج کی 36 کمپنیاں اور رینجرز کی 6 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ ذرائع کے مطابق فوج کی یہ فزیکل موجودگی نہیں ہوگی لیکن سٹینڈ بائی ڈیوٹی ہوگی۔ فوج اور رینجرز ڈی سی اوز کی درخواست پر طلب کی گئی ہے۔ فوج اور رینجرز چہلم کے روز سٹینڈ بائی رہے گی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کرے گی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button