Uncategorized
سینڑل جیل کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا جلوس عزاء پر حملہ
شیعہ نیوز ( پاکسستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: سینٹرل جیل کراچی میں چہلمِ امام حسینؑ کے جلوس پر لشکرِجھنگوی اورسپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشت گردوں کا ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ، کئی عزادار زخمی جبکہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، اطلاعات کے مطابق کراچی سینڑل جیل میں چہلم امام حسین کے موقع پر جلوس عزاء جاری تھاکہ کلعدم لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کے دہشتگردوں نے اپنے بیرکس توڑ کر جلوس عزاء پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا، حملہ میں متعدد عزادار زخمی بھی ہوئے جبکہ عزاداروں کی مزاہمت سے تکفیری دہشتگرد فرار ہوگئے تاہم جلوس عزاء جاری رہا۔ واضح رہے کہ کراچی سینڑل جیل میں موجود شیعہ قیدیوں کیجانب سے سال محرم الحرام میں جلوس عزاء و مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔