Uncategorized

تکفیری دہشتگردوں کی خوشنودی انتظامیہ نے راولپنڈی میں چہلم سید الشہداء جلوس کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تکفیری دہشتگردوں کی خوشنودی انتظامیہ نے راولپنڈی میں چہلم سید الشہداء جلوس کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چہلم سید الشہداء کے جلوس کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی، ایف آئی آر بنی تھانہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، ایف آئی آر میں جلوس کے منتظمین کے خلاف جلوس کے اوقات کار کی خلاف ورزی، انسانی جانوں کو خطرہ میں ڈالنے اور عوام الناس میں اشتعال پیدا کرنے کےالزامات لگائے گئے ہیں، جلوس چہلم امام حسین کے منتظمین کے خلاف 147/341 ، 145/143 ، 149/143 ، 16 ایم پی او اور 144 پولیس آرڈر 2002 کی دفعات لگائی گئی ہیں، ایف آئی آر 13 منتظمین جلوس اور دیگر 150 افراد کے خلاف درج کی گئی، واضح رہے کہ کلعدم تکفیری جماعت کے دہشتگرد جو کہ ملک بھر میں کھلے عام جلسے جلوس اور فرقہ وارانہ تقاریر کرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کاروائی بجائے انہیں خکومتی تحفظ دیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف محمد وآل محمدﷺ جنہوں نے سرزمین کربلا پر اسلام کی خاطر اپنے جانوں کا نظرانہ کرنے والے شہداء کے چہلم کے موقع پر چلوس برآمد کرنے والے عزاداروں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button