Uncategorized

گزشتہ شب تکفیری دہشتگردوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے علی رضا بٹ کو لاہور منتقل کر دیا، حالت خطرے سے باہر

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ساہیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کو تشویشناک حالت  میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

علی رضا بٹ جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کیلئے گھر سے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے سٹیشن کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زیادہ گولیاں لگنے کے باعث علی رضا کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے جسم سے گولیاں نکال لی گئی ہیں اور اس وقت علی رضا بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button