یزید وقت فکر حسینی سے خوف زادہ، کل کے یزید کی طرح آج بھی فکرِحسینی کو دبانے کہ ناکام کوشش
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ذکر حسین ابن علیؑ عزاداری، ظالم، باطل کے خلاف انقلاب کا آغاز ہے، یہی وجہ ہے کہ جو گروہ ظلم اور استبدادی فکر کے حامی ہوتے ہیں وہ ہر دور میں درسِ کربلا اور پیغام حضرت امام حسین ؑ سے خوف زدہ رہتے ہیں اور کل کے یزید کی طرح آج بھی فکرِ حسینی کو دبانے کہ ناکام کوشش کرتے ہیں گزشتہ روز ساہیوال میں دھشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیعہ مسلمان صحافی خالد محمود بٹ نے شیعہ اسلام اختیار کرنے کے بعد اپنے گھر کو امام بارگاہ میں تبدیل کر دیا تھا، اپنے خاندان اور محلے میں اُس دور میں واحد شیعہ تھے، اُن کا سلسلہ عزاداری بڑھتا دیکھ کر دشمن کی آنکھ میں چبھنے لگے، دھشت گردوں اور دھشت گردی کی مذمت کھل کر کرتے تھے، یہی وجہ تھی کی اُنہیں دھمکیاں ملتی رہتی تھیں، اُن کے ایک قریبی دوست نے آج مجھے یہ بتایا کہ ایک بار انہوں نے خالد صاحب کو مشورہ دیا کہ آپ صرف اللہ اللہ یا نماز، مجالس و محافل تک خود کو محدود کر لیں، دھشت گردی کے خلاف جو ایک مذھبی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے کام کر رہے ہیں اُسے چھوڑ دیں آپکی جان کو خطرہ ہے، وہ کہنے لگے یہ کام جاری رہے گا، اگر اُنہوں نے مجھے قتل کرنا ہے تو کر لیں، مجھے پرواہ نہیں، آپ میرے قتل کی خبر ہی سنیں گے …..
اور پیغام حضرت امام حسین ؑ سے خوف زدہ رہتے ہیں اور کل کے یزید کی طرح آج بھی فکرِ حسینی کو دبانے کہ ناکام کوشش کرتے ہیں