Uncategorized

جھنگ، پی پی 78 کے ضمنی انتخابات، جماعت اسلامی کالعدم جماعت کی حمایت میں نکل آئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) جھنگ کے صوبائی حلقے پی پی 78  میں ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے جس میں مسلم لیگ (ن) اور کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے جبکہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ جھنگ کے یہ انتخابات اس حوالے سے انتہائی اہم تصور کئے جاتے ہیں کہ اس میں ایک کالعدم جماعت کا امیدوار بھی حصہ لیتا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق کالعدم تنظیم کے عہدیدار عوام کو ڈرا دھمکا کو ووٹ بٹورتے ہیں جبکہ جھنگ میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن بھی خاصی مضبوط ہے۔ غیر جانبدار حلقوں کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے دھونس اور دھاندلی نہ کی گئی تو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی فتح کے زیادہ امکانات ہیں۔ مقامی حلقوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جماعت اسلامی بھی کالعدم جماعت کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے حوالے سے سمجھا جاتا تھا کہ یہ معتدل جماعت ہے لیکن جھنگ میں کالعدم جماعت کی حمایت کر کے جماعت اسلامی نے اپنی ساکھ خراب کر لی ہے۔ شہریوں نے جماعت کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم جماعت کی حمایت کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ جھنگ میں جماعت اسلامی کے رہنما مہر بہادر خان جھگڑ اور یوتھ ونگ کے رہنما عثمان حیدر کالعدم جماعت کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button