Uncategorized

پاکستان برما کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، انصر مہدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) برمی مسلمانوں کے قتل عام اور ہجرت کے معاملہ پر حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت ِ پاکستان آپس کے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برما کے مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کیلئے پارلیمانی اور سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کرے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے لاہور میں حالات حاضرہ کے حوالے سے منعقدہ نشست میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کی بے حسی قابل افسوس ہے کہ وہ مصیبت زدہ مسلمانوں سے تعاون کرنے کی بجائے انہیں اپنی سرحدوں میں داخل ہونے روک رہے ہیں اور سمندر کی لہروں سے جانیں بچا کر خشکی پر پہنچنے والے مہاجرین کو دوبارہ سمندر میں دھکیل دیا جاتا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص عرب ممالک کے حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کی نوکری چھوڑ کر مظلوم مسلمانوں کی فریاد سنیں، حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کی اور ساتھ ہی ساتھ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور میڈیا برما کے مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button