Uncategorized

امت واحدہ پاکستان "ملی یکجہتی کونسل" کے مقابلے میں کوئی نیا الائنس نہیں ،علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ دینی جماعتوں پر مشتمل تشکیل پانے والا نیا اتحاد ملی یکجہتی کے مقابلے نیا الائنس نہیںبلکہ ملی یکجہتی کونسل کے اعلیٰ اہداف کے حصول کی راہ میں ممد و معاون فورم ہے، انہوںنے کہا کہ امت واحدہ پاکستان کوئی مذہبی جماعت نہیں بلکہ اسلام کے مختلف مسالک کے علماء مشائخ دانشور و اہل فکر و نظر شخصیات کا فورم ہے جس کا ہدف وحدت امت ہے۔ واضح رہے کہ یہ سوال پھر بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ آخر وہ کون سے اہداف تھے جو ملی یکجہتی کونسل کے پلٹ فارم سے حاصل نہیں ہوپارہے تھے جس کے لئے ایک نئے مذہبی الائنس کو تشکیل دینے کی ضرورت پیش آئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button