Uncategorized

جب ضرورت پڑی رینجرز طلب کر لیں گے، پنجاب حکومت کا ہائیکورٹ میں جواب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جب بھی رینجرز کی ضرورت ہوئی تو طلب کر لی جائے گی۔ کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

زرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور پنجاب میں رینجرز تعینات نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران پنجاب حکومت نے رینجرز کی تعیناتی سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں جب بھی رینجرز کی ضرورت ہوئی، طلب کر لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جواب جمع کرانے کیلئے مزید مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے کی کیس سماعت 16 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button