Uncategorized

امن پسند قوتوں کو آگے لاکر ہی انتہاپسندی اور دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امن پسند قوتوں کو آگے لاکر ہی انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اسلام و ملک دشمن قوتیں رکاوٹ ہیں، دہشتگردی کے خلاف آپریشن سست ہوا تو دہشتگردوں کو آکسیجن لینے کا موقع ملے گا، سانحہ نشترپارک اور سانحہ بلدیہ کے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں ہو رہی ہیں، جو دہشتگردی کے خلاف بہترین عمل ہے، اہلسنت کا مطالبہ ہے کہ سانحہ نشترپارک اور سانحہ بلدیہ ٹاﺅن بانی و قائد سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری کے کیس کو فوجی عدالت میں بھیجا جائے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کا مکمل صفایا چاہتے ہیں، پاکستان کی ترقی کو سب سے زیادہ نقصان دہشتگردی نے پہنچایا ہے، سرحد پار سے ملک میں داخل ہوکر دہشتگرد عوام کو نشانہ بناتے ہیں، پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو اپنے انجام تک پہنچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھلے دعوﺅں اور چور چور کا شور مچانے سے ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی، کرپشن سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ایف بی آر، نیب اور ایف آئی اے کو مکمل اختیارات دئیے جائیں، ان اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے افراد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button