Uncategorized

تلور کے شکار پر آئے قطری شہزادوں کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج، پولیس کی شیلنگ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) بھکر کے نواحی علاقے میں پولیس نے شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ہے۔ شہری تلور کے شکار اور اپنی فصلات کو ہونے والے نقصان کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق شہریوں نے قطری شہزادے کی خیمہ بستی کی جانب احتجاجی مارچ کیا تھا اور وہ اس خیمہ بستی کے قریب پہنچنے والے تھے۔ قطری شہزادے کو محفوظ کرنے کیلئے شہریوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قطری شاہی خاندان کے 12 افراد تلور کے شکار کیلئے پاکستان موجود ہیں اور بھکر کے مختلف علاقوں میں شکار کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ شکار کے باعث ان کی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے تاہم ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے شہزادہ جاسم کی خیمہ بستی کے قریب پہنچ گئے اور علاقہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے علاقہ چھوڑنے کے مطالبے کے علاوہ ”گو نواز گو“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو قطری شہزادے کی خیمہ بستی کے اتنے قریب دیکھا تو بوکھلا گئے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button