Uncategorized

آمد مصطفی سے پوری دنیا میں توحید کا نور پھیلا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) لاہور میں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عشق رسول مسلمانوں کیلئے سرمایہ ایمان ہے، پیغام رسالت کو سمجھنا محبت رسول کا تقاضا ہے، حضور نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے، زندگی کے ہر شعبے میں سیرت طیبہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، ماہ ربیع الاوّل کے بابرکت ایام ہمیں سیرت رسول پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتے ہیں، حب رسول دین حق کی شرط اوّل ہے، رحمت عالم کے ذکر سے ایمان کو جلا ملتی ہے اور سینے منور ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کیساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا، امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول کو اپنانے میں ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ تعلیمات نبوی میں ہی دور جدید کے تمام مسائل کا حل موجود ہے، پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے، خود کو اسوہ رسول کے تابع کرنا حب رسول کا لازمی تقاضا ہے، عشق کے قرینوں میں پہلا قرینہ احترام رسالت مآب ہے، جس دل میں احترام رسو ل نہیں وہ دل نہیں پتھر کی سِل ہے، حضور کی حیات طیبہ انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے، اسوہ حسنہ پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے، 12ربیع الاول عالمگیر انقلاب کا دن ہے، آمد مصطفی سے پوری دنیا میں توحید کا نور پھیلا ہے، حکمران سیرت مصطفی سے رہنمائی حاصل کریں، سیرت نبی کو رہنما بنانے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button