Uncategorized

نالائق حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے فیصل آباد میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے، بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں خریدو فروخت جمہوری اصولوں کے منافی ہے، بلدیاتی اداروں کی سربراہی کیلئے اربوں روپے خرچ کرنیوالے عوام سے مخلص نہیں ہو سکتے، سیاست کو پیسے کا کھیل بنانے والے جمہوریت اور عوام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ حکمران خاندان کا تعاقب کرتا رہے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ 2017ء پاکستانی سیاست کا فیصلہ کن سال ثابت ہوگا، کشکول توڑنے کے دعویداروں نے قرضے حاصل کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، کرپٹ افراد کو نفرت کی علامت بنانے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حرام کی کمائی والے کھرب پتیوں نے سیاست کو آلودہ کردیا ہے، بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے انتخابات میں پیسے کی سیاست کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے، نوٹوں اور لوٹوں کی سیاست نے ملک تباہ کر دیا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے سیاست کو عبادت سمجھنے والے سیاستدانوں کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button