پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی کیسز کی سماعت کیلئے ڈیرہ جیل میں وڈیو سسٹم نصب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان کی دیگر جیلوں کی طرح سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی وڈیو لنک سسٹم کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ جیل کے منتظم اعلٰی بن یامین خان نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وڈیو لنک سسٹم کی تنصیب کیلئے باقاعدہ طور پر ایک الگ کمرہ بنایا گیا ہے۔ جس میں تمام تر جدید نوعیت کے آلات نصب کئے گئے ہیں۔ ماضی میں خطرناک دہشت گردوں کو مختلف کیسز میں سماعت کیلئے بھاری سکیورٹی میں عدالت لے جایا جاتا تھا۔ جس کی وجہ سے راستے میں اور عدالت میں دہشت گردی کا خطرہ موجود رہتا تھا۔ تاہم اب حکومت نے جدید وڈیو لنک سسٹم نصب کردیا ہے۔ جس کے بعد خطرناک قیدیوں کو اپنے مقدمات کی سماعت کیلئے عدالتوں میں نہیں لے جایا جائے گا۔ اب سنٹرل جیل ڈیرہ میں قید خطرناک قیدیوں کے کیسسز کی سماعت عدالتوں کے بجائے ویڈیو لنک سسٹم کے تحت ہوگی ویڈیو لنک سسٹم اپ ڈیٹ ہے اور اس کا براہ راست لنک انسداد دہشگردی عدالت سے ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button