Uncategorized

کالعدم سپاہ صحابہ کا سنی ایکشن کمیٹی کے فرضی نام سے گرفتار کلعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) قومی ایکشن پلان کے تحت، سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کیخلاف، کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے زیر اہتمام سنی ایکشن کمیٹی کے نام سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں ہونے والے مظاہرہ کی قیادت محمد تقی، نعمان ضیاء فاروقی، سلیم عثمانی نے کی۔ مظاہرے میں شریک نقاب اوڑھے مظاہرین نے حکومت پنجاب اور وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ کالعد لشکر جھنگوی کے سرغنہ معاویہ اعظم سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔ گرفتار دہشت گردوں کو مظلوم بنانے کی کوشش کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کی پر اسرار گمشدگی نے ان کے گھروں میں قیامت برپا کر رکھی ہے، باپ کی شفقت سے محروم معصوم بچے، بہن بھائی اور غمزدہ والدین بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں۔ صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو لاپتہ افراد قرار دیتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ ان کے خلاف اگر کوئی جرم ثابت ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، تاکہ ان کے اہل خانہ کو بھی ان کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق اور غلام رسول شاہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد معاویہ اعظم سمیت ملک اسحاق گروپ کے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، داعش سے تعلقات ثابت ہونے کی بناء پر انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک اسحاق گروپ کے معاویہ اعظم سمیت تمام رہنماوں کو احمد لدھیانوی نے ایک ڈیل کے تحت گرفتار کروایا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button