Uncategorized

بھکر، سید وزارت حسین نقوی کا چہلم، علامہ ساجد نقوی سمیت اہم رہنماؤں کی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک پاکستان کے سینیر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کے چہلم کا آغاز قصر زینب بھکر میں قرآن خوانی سے ہوا۔ چہلم میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ عارف واحدی، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی نائب صدر علامہ مظہر عباس علوی، مجمع اہلبیت پاکستان کے سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی، وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ محمد افضل حیدری، وفاق علما شیعہ پاکستان علامہ رضی جعفر نقوی، محمد شفیع پتافی، سکندر رضا نقوی، حسن عباس مرکزی صدر جے ایس او اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ قریبی اضلاع سرگودھا، میانوالی، لیہ، مظفر گڑھ، جھنگ، ملتان، ڈیرہ اسمٰعیل خان سے شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیدار شریک ہوئے اور مرحوم وزارت حسین نقوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ نے پاکستان میں اہم کردار ادار کیا، ان کی خدمات کا اعتراف ملت جعفریہ کا ہر فرد کرتا ہے، جنہوں نے قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button